حیدرآباد ۔7۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق ریاستی ڈی جی پی دنیش ریڈی آج وائی ایس آر کانگریس میں اس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن کی موجودگی میں انکی پارٹی میں انکے دفتر پر شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی کامیابی کے لئے
جد و جہد کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنجہانی وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فلاحی خدمات سے متاثر ہیں۔جو غریب عوام کے فلاح لئے نا فذ کئے گئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جگن موہن ریڈی پر جھوٹے مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی اگر حکم دے تو کسی بھی حلقہ سے وہ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔